شادی کے موقع پر دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین کیک، یہ کیک کتنے کروڑ روپے سے بنایا گیا؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی زیادہ

استانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر دولہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی کا کیک خوبصورت اور مہنگا ہو لیکن آج تک کسی شادی میں اتنا مہنگا کیک نہ...
Cake

استانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر دولہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی کا کیک خوبصورت اور مہنگا ہو لیکن آج تک کسی شادی میں اتنا مہنگا کیک نہ دیکھا گیا ہو گا جتنا قازقستان میں ہونے والی اس شادی میں تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شادی قازقستان کے صدر کے بھتیجے امیر زان سیت زانوف اور کیرات ساتیبدی کی بیٹی اروزان

ساتیبدی کی تھی۔ اور آپ یہ سن کر سکتے میں آ جائیں گے کہ اس شادی میں 1لاکھ 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 98لاکھ روپے) مالیت کا کیک کاٹا گیا۔ یہ کیک 13فٹ بلند تھا اور روس کے ماہر شیف رینات اگزاموف نے تیار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ کیک ایک قلعے کی شکل کا بنایا گیا تھا جس میں مخروطی دروازے، بالکونیاں، چلمنیں و دیگر چیزیں بنائی گئی تھیں۔ اس میں دولہا دلہن کے مجسمے بھی بنائے گئے ہیں جو ایک بالکونی میں کھڑے ہوتے ہیں اور ایک بگھی بھی بنائی گئی تھی جسے دو گھوڑے کھینچ رہے ہوتے ہیں۔اس پورے کیک کا وزن ڈیڑھ ٹن تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس شادی میں ملک بھر کی اعلیٰ ترین شخصیات نے شرکت کی۔

Loading...
Categories
مزید

RELATED BY