Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

بیوٹی پارلرایک کال پرگھرپرموجود

5

لاہور:اب خواتین کوبیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں،بس ایک کال پربیوٹی پارلر آپ کے گھر پر ہوگا ۔

لاہورمیں فیشل کروانا ہو،پلکیں سنوارنی ہوں یا پھرمعاملہ ہوبالوں کی تراش خراش کا،اب خواتین کو پارلر جانے کی زحمت سے چھٹکارا مل گیا ہے۔

لاہور میں ایک کمپنی نے بیوٹی سروسز متعارف کروائی ہیں جو صرف ایک کال کی دوری پرہیں۔

کمپنی کی خاتون کارکن چھوٹے سے بیگ میں پارلر کا سامان ڈال کرکلائنٹ کو سروسز دینے ان کے گھر پہنچ جاتی ہیں۔

اس  کمپنی میں چالیس سے زائد ضرورت مند خواتین باعزت طریقے سے روزگار کما رہی ہیں۔تمام ورکرزکوکمپنی  کی جانب سے آٹھ ہفتے کی ٹریننگ کے بعد فیلڈ میں بھیجا جاتا ہے۔

کمپنی سے منسلک خواتین ایک مہینے میں چالیس  سے پچاس ہزارروپے تک کما لیتی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.