نوکیا 7 پلس، 18:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ نوکیا کا پہلا فون ہوگا

نوکیا 7 پلس نوکیا کا وہ پہلا فون ہوگا جس میں 18:9 ایسپکٹ ریشو کی سکرین ہوگی۔6 انچ ڈسپلے کے اس فون کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا...
نوکیا 7 پلس، 18:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ نوکیا کا پہلا فون ہوگا

نوکیا 7 پلس نوکیا کا وہ پہلا فون ہوگا جس میں 18:9 ایسپکٹ ریشو کی سکرین ہوگی۔6 انچ ڈسپلے کے اس فون کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس ہوگا

جبکہ ایلومینیم کے بنے اس فون کے رئیر پر Zeiss برانڈ کا ڈوئل کیمرہ ہوگا۔

وائیڈ 12 میگا پکسل اور ٹیلی 13 میگا پکسل شوٹر کی وجہ سے کیمرہ دوگنا زوم فراہم کرے گا۔فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ ہوگا۔

نوکیا 7 پلس میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہوگی۔

یو ایس بی -سی پورٹ سے اس فون کو کوئیک چارج بھی کیا جا سکے گا۔ فون میں اینڈروئیڈ اوریو انسٹال ہوگا۔

Loading...
Categories
سائنس و ٹیکنالوجی

RELATED BY