Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 55 ہزار 600 روپے مقرر

0 2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 55ہزار 600 پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی مانگ میں اضافے اور استحکام کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہوئیں جس کا اثر مقامی مارکیٹوں تک بھی پہنچا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 55 ہزار 600 جبکہ 10 کلوگرام سونے کی قیمت 47 ہزار 6 سو 57 روپے تک پہنچی۔

Related Posts
1 کا 135

سونے کے تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اور 10 گرام بھاؤ 514 روپے ہونے کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی خریدوفروخت میں اضافہ ہوگیا۔

واضح ہے کہ رواں ماہ 5 فروری کو عالمی منڈی میں ڈالر کی قدر میں بہترین کے بعد خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Loading...