آفریدی کی پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائر میں شرکت مشکوک

0

پی ایس ایل تھری فائنل کا پہلا کوالیفائر اتوار کو دبئی میں ہوگا ۔ فوٹو : ٹویٹر

دبئی: پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی گھٹنے میں تکلیف باعث کوالیفائر میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

پی ایس ایل تھری فائنل کا پہلا کوالیفائر اتوار کو دبئی میں ہوگا، اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کے مابین میچ کی فاتح ٹیم فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لے گی، ناکام ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا جو لاہور میں المنیٹر ون کی فاتح سائیڈ سے ٹکرائیں گے، المنیٹر ون کے لیے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

کوالیفائر سے قبل ہی کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی شاہد آفریدی کے گھٹنے میں ایک بار پھر تکلیف کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد ان کی اسلام آباد کے خلاف پلے آف میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

واضح رہے 2 مارچ کو بھی اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو ئے تھے اس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں 10 روز تک آرام کرنے کا مشورہ دیا  تھا۔