امریکہ کسی کاسگانہیں ۔۔۔دست ملک جاپان پربھی ٹیکس لگانے کی تیاریاں

0

ٹوکیو(ویب ڈیسک ) ترجمان جاپانی حکومت یوشی ہیدے سوگا نے کہا ہے کہ اگر جاپان سے فولاد اور المونیم کی درآمدات پر امریکی محصولات کا اطلاق کیا گیا تو یہ افسوسناک امر ہو گا۔ہفتہ کو ترجمان جاپانی حکومت یوشی ہیدے سوگا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ان محصولات سے استثنیٰ کیلئے متعدد بار کہہ چکی ہے اور وضاحت کر چکی ہے کہ جاپان
سے درآمد کردہ مذکورہ اشیاء سے امریکا کی قومی سلامتی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کو استثنیٰ نہ ملنے پر حکومت استثنیٰ کیلئے امریکا سے اصرار جاری رکھے گی۔