علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ آج صبح ادا کردی گئی

0

علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ آج صبح ادا کردی گئی

تحریکِ لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ لاہور کے مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ گریٹر اقبال پارک میں ادا کی گئی۔

تحریکِ لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے علامہ سعد رضوی نے پڑھائی۔

خادم حسین رضوی کی تدفین مسجد رحمت اللعالمین سے ملحق مدرسہ ابوذرغفاری میں کی گی۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں تحریکِ لبیک پاکستان کے کارکن اور مولانا خادم حسین رضوی کے چاہنے والے بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس سے قبل مولانا خادم حسین رضوی کا جسدِ خاکی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے گریٹر اقبال پارک پہنچانے کے لیے جلوس کی صورت لایا گیا تھا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے اقبال پارک کے اطراف فرائض انجام دیئے، جنازہ گاہ کی نگرانی متعدد (سی سی ٹی وی) کیمروں کی مدد سے کی گئی۔

Leave a Reply