کورونا کا پھیلاؤ ، وفاقی حکومت نے مزید پابندیوں کا اعلان کردیا

0

کورونا کا پھیلاؤ ، وفاقی حکومت نے مزید پابندیوں کا اعلان کردیا

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث حکومت نے مزید پابندیوں کا اعلان کردیا ، ایس

او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  این سی او سی

کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ تمام

بازار شام چھ بجے تک کھلے رہے گے اور  شام 6 بجے کے بعد صرف اشیائے

ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی ، ان ڈور ڈائننگ پر پابندی تھی ، آؤٹ ڈور پر بھی پابندی

لگائی جارہی ہے ، جن شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے

بند کردیے جائیں گے ، آفس ٹائمنگ 2 بجے تک کی جارہی ہے ، جن شہروں میں

کورونا کیسززیادہ ہونگے وہاں 9ویں سے12ویں جماعت کی کلاسز عید تک بند کردی

جائیں ، تمام وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں

گے۔

 سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ 50 فیصد ورک فور ہوم کی پالیسی پر

زور دیا جا رہا ہے ، انڈور ڈائننگ پر پابندی پہلے سے ہے ،ٹیک اوے کی اجازت ہو

گی ، دفتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو نہ بلایا جائے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے

صوبوں سے مل کر پلان بنائیں گے ، عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی

جارہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ

ہورہاہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے

، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، این سی او سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کررہا کیوں کہ غریب مزدور طبقہ متاثر ہوگا ، لاک

ڈاؤن کیاتو معیشت بیٹھ جائے گی ، اس لیے شہری کورونا ایس او پیزپر عمل کویقینی

بنائیں ، ماسک لگانے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے ، مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک

ڈاؤن کردو ، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، بھارت میں

کیسز کی وجہ سے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے ، بھارت جیسے حالات ہوگئے تو شہر

بند کرنا پڑیں گے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے بہترین حکمت عملی سے کورونا پر

قابو پایا تھا ، ہماری مساجد میں ایس او پیز پر عمل ہوا ، ہماری مساجد سے کورونا نہیں

پھیلا ، ہم نے احتیاط نہیں کی تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا ، لیکن لاک ڈاؤن سے سب سے

زیادہ نقصان غریب طبقے کو ہوگا ، معیشت کو نقصان پہنچے گا، دکانداروں اور

فیکٹریوں کو نقصان پہنچے گا۔

پاکستان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج طلب

حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں نماز کے وقفے کے لئے قرارداد پیش

Leave a Reply