دہلی کالونی پنجاب کالونی میں غیر قانونی تمعیرات پر سی ای او کلفٹن کنٹوئنمنٹ بورڈ سے سندھ ہائیکورٹ نے رائے طلب کر لی

0

دہلی کالونی پنجاب کالونی میں غیر قانونی تمعیرات پر سی ای او کلفٹن کنٹوئنمنٹ بورڈ سے سندھ ہائیکورٹ نے رائے طلب کر لی

کراچی(سٹی رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے دہلی کالونی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے سلسلےمیں درخواست پر سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے  رائےطلب کرلی۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز راشدہ اسد پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو دہلی کالونی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ غیر قانونی تعمیرات گرانے  نہ پر عدالت نمائندہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ پر شدید برہم ہوگئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں، اب تک کیا کیا کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے؟ نمائندہ نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ صرف نوٹس بھیج کر کام پورا ہوگیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے آپ کی آنکھوں کے سامنے بلڈنگ کھڑی ہوجاتی ہے۔ پہلے خود بلڈنگ بننے دیتے ہیں پھر نوٹس بھیج دیتے ہیں- آپ نے پنجاب کالونی اور دہلی کالونی کا کیا حال کردیا  ہے۔ آپ لوگ کوئی ایک کام بتائیں جو کرتے ہوں ۔ عدالت نے وارننگ دی اگر کارروائی نہیں کریں گے تو سی ای او کو طلب کرلیں گے۔ سب سے  ہیوی ٹیکس آپ کا کنٹونمنٹ بورڈ لیتا ہے۔ آپ کی کارکردگی صرف آنکھوں کو دھوکہ ہی دیا جاتا ہے

عدالت نے سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے وضاحت طلب کرلی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 2019 سے عدالت نے غیر قانونی  تعمیرات کیخلاف فیصلہ دے رکھا ہے۔ عدالتی فیصلے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply