بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 64 ویں برسی

0

بابائے صحافت تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما اور جدید صحافت کو فروغ دینے والے مولانا ظفر علی خان کی 64 ویں برسی 27 نومبر کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی۔

ملک بھر کے مختلف پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے زیر انتظام مولانا ظفر علی خان کی برسی منانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

مولانا ظفر علی خان 1873ء کو ضلع سیالکوٹ کے گاؤں کوٹ میرٹھ میں پیدا ہوئے اور آپ نے شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

مولانا ظفر علی خان نے اپنی قلم کے زور پر تحریک پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا آپ 27 نومبر 1956ء میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

Leave a Reply