نواز شریف شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کو کب پاکستان لایا جائے گا؟

0

 مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں، ان کی تدفین پاکستان میں کی جائے گی۔

نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب کے مطابق جمعے کو مرحومہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی لندن سے وطن روانہ کر دیا جائے گا جو ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ کوثر اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کو لے کر لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔

مرحومہ کی تجہیز و تکفین کے لیے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں، نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی عمر تقریباً 90 سال تھی، ان کے خاوند میاں محمد شریف کا 2004ء میں جدہ میں انتقال ہوا تھا۔

Leave a Reply