ملیر سٹی پولیس کی بھتہ خور مافیا کے خلاف کاروائی

0

ملیر سٹی پولیس کی بھتہ خور مافیا کے خلاف کاروائی:
مورخہ 2021-04-26 کو ملیر سٹی کی پولیس پارٹی کو دوران علاقہ گشت اطلاع ملی کہ تین اشخاص بنام ۱۔ سید وسیم ولد سید محمد قیصر ۲۔ ساجد نواز ولد حافظ محمد اقبال اور ۳۔ ذیشان احمد ولد نواب الدلہا نامی نام نہاد میڈیا کے نمائندے جناح اسکوائر سے ایک شخص سے بھتہ لے رہے ہیں جو کہ پہلے بھی کافی عرصہ سے مذکورہ شخص سے بھتہ وصول کر چکے تھے۔ اس اطلاع پر ملیر سٹی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقعہ سے بھتہ کی رقم کے ساتھ ۰۲ ملزمان بنام ۱۔ سید وسیم ولد سید محمد قیصر ۲۔ ساجد نواز ولد حافظ محمد اقبال کو گرفتار کیا۔ جبکہ ایک ملزم ذیشان احمد ولد نواب الدلہا موقعہ سے فرار ہوا جس کی تلاش میں ملیر سٹی پولیس نے ملزم ذیشان احمد ولد نواب الدلہا کے مسکن پر ریڈ کیا لیکن ملزم نہیں مل سکا۔ جن کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔

Leave a Reply