حکومت کی 3 سالہ کارکردگی، 48 فیصد پاکستانی خوش، 45 فیصد ناراض

0

70 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کی بھرپور امید کا اظہار کردیا۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے۔

سروے کے مطابق 69 فیصد کورونا کی وباء کیخلاف حکومتی کارکردگی اور 58 فیصد خارجہ پالیسی پر حکومتی کوششوں سے بھی مطمئن نظر آئے۔

نئے سروے کے مطابق معاشی محاذ پر 45 فیصد نے حکومتی کوششوں سے مطمئن تو 44 فیصد نے غیرمطمئن ہونے کا کہا۔

سروے میں کرپشن کے خاتمے میں 48 فیصد نے حکومت کو کامیاب تو 40 فیصد نے ناکام قرار دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی تین سال حکومتی کارکردگی سے بھی 48 فیصد پاکستانی خوش تو 45 فیصد ناراض نظر آئے۔

__________________________________________________________________

نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کردیا گیا

آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے

عدلیہ آزادی کے وہ نتائج نہیں آئے جو آنے چاہیے تھے، وزیرا عظم عمران خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.