سُشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے5 افراد حادثے میں ہلاک

0

بھارتی آنجہانی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5 افراد ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح نیشنل ہائی وے  پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہریانہ کے سینئر پولیس آفیسر او پی سنگھ (سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی) نے  بتایا ہے یہ ایک ٹرک اور جیپ کے درمیان بہت بڑا حادثہ تھا، اس حادثے میں جیپ میں بیٹھے 10 افراد میں سے 6 موقع پر ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق جیپ میں سفر کرنے والے 10 افراد پٹنا سے ایک مذہبی تہوار سے واپس آ رہے تھے، ان میں سے ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 4 افراد کو دو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ 

__________________________________________________________________

والد جواب کے ساتھ ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے: بیٹا رانا شمیم

جی بی کے چیف جسٹس نے عدلیہ کے بڑے بڑے نام لیے ہیں ،خواجہ آصف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.