ویکسین نہ لگوانے والے677 پولیس اہلکار معطل

0

ویکسین نہ لگوانے والے677 پولیس اہلکار معطل

خیبرپختونخو ا اور سندھ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے پولیس اہلکاروں کومعطل کر کے تنخواہ روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس کے تمام عملہ و اہلکاروں کو بنوں پولیس لائن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے گزشتہ روز روایتی خوف کے باعث 6لیڈی کانسٹیبلز نے کورونا ویکسین لگانے سے انکار کیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمران شاہد نے کارروائی کرتے ہوئے تفصیلات طلب کیں معطل ہو نہوالی ہیڈ کانسٹیبلز میں رفعت سہیل ،رخسانہ ،روہیدہ ،رقعیہ اورذاکیہ رحمن گلشن شامل ہیں جنہیں معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا جبکہ ان کی تنخواہ بھی بند کر دی گئی ۔ادھر سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔

___________________________________________________

بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران جیالوں کا احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرے بازی

اندورن ملک ہوائی سفر سستا ہوگیا، کرایوں میں40 فیصد تک کمی کردی گئی

بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے 4 سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانا ظلم ہے ، بلاول بھٹو

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.