اسلام آباد میں 13 ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والے سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی پارک کی بنیاد رکھ دی گئی

0

وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کیلئے اہم قدم، حکومت نے اسلام آباد

میں 13 ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والے سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی پارک کی بنیاد

رکھ دی، منصوبے سے 15 ہزار سے زائد افراد کو روزگار میسر آئے گا، ریونیو کی

مد میں کروڑوں ڈالر فراہم ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے تعاون سے

پہلے آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ،جنوبی کوریا کے تعاون آئی ٹی پارک

پر13ارب سے زائد لاگت آئے گی۔

بدھ کو وفاقی وزیر امین الحق،چیئرمین آئی ٹی کمیٹی علی جدون جنوبی کورین

سفیرسیکرٹری آئی ٹی سمیت اعلی حکام تقریب میں شریک ہوئے ۔ وفاقی وزیر امین

الحق نے کہاکہ آئی ٹی پارک کی تکمیل سے 15 ہزار کے قریب افراد کو روزگار میسر

آئے گا،ملک کو ریونیو کی مد میں کروڑوں ڈالر فراہم ہونگے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کی تکمیل کیلئے اہم قدم ہے،سٹیٹ

آف آرٹ آئی ٹی پارک چک شہزاد میں 15ایکڑرقبے پر بنایا جارہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ 12منزلہ آئی ٹی پارک کیلئے کوریا نے آسان شرائط پر قرضہ دیا

ہے،آئی ٹی پارک کی تکمیل سے آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ,ہنر مندوں کو روزگار

ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ٹی پارک میں 120سمال میڈیم اسٹارٹ اپس انٹرپرائززکو

جگہ فراہم کی جائیگی۔ جنوبی کورین سفیر سوئنگ پائیو نے کہاکہ پاکستان آئی ٹی

شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لارہا ہے،پاکستان اور کوریا کے آئی ٹی سمیت تمام شعبوں

میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نےراست پروگرام کا اجرا کیا تھا،

جس کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ یہ پروگرام ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک اہم

قدم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے راست پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ راست پروگرام سے ہم کیش اکانومی سے 22 کروڑ کا عوام فائدہ

اٹھا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے غربت کم کرنے کی

کوشش کررہے ہیں، راست پروگرام اس معاملے میں مدد دے گا، راست کی کوشش سے

فارمل اکانومی مضبوط ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ آبادی ہے جس کا پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکتے-

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

لیگی ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئے

نوازشریف اور مریم کو جوابدہ نہیں، شہبازشریف جو کہیں گے وہ ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو

ایران کے سابق صدر نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.