کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر دھماکہ، بچے سمیت 5 افراد زخمی

0

کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر دھماکہ، بچے سمیت 5 افراد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے نزدیک دھماکہ ہوا – بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دھماکے سے میں 5 افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکہ ہوا زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا. پولیس نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب دھماکا ہوا دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچے ،جہاں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا. پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب دھماکاخیزمواد پھٹنے سے ہوا ہے صوبہ بلوچستان میں تین روز کے دوران دہشت گردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اکیس مئی کو چمن میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے.

دھماکا چمن کے علاقے شہید ساجد خان مہمند روڈ پر ہوا، دھماکے میں جے یوآئی نظریاتی کے صوبائی امیرمولانا عبدالقادرلونی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے.      

_____________________________________________________________

اسرائیلی پولیس کا مسجد الاقصی میں نمازیوں پر پھر تشدد، گرفتاریاں

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں کروڑوں افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں.عمران خان

شہر قائد میں شہریوں کو رات 8 بجے کے بعد باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی ، نیا حکم نامہ جاری

وزیرخارجہ نے فلسطین میں سیز فائر کے بعد مسئلہ کشمیر کا حل ڈھونڈ لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.