آسٹریا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث نیا کورونا آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان

0

ویانا (اکرم باجوہ) یورپی ملک آسٹریامیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار دو نئے کیسز اور پانچ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث نیا کورونا آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ ہیلتھ آسٹریا کے مطابق ملک میں کورونا کی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث وفاقی، صوبائی اور کارپوریشن حکومتی سطح پر اس کی روک تھام کے لیے سر جوڑ لیے گئے ہیں۔  آسٹریا میں ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی نیا کورونا آرڈیننس آنے کا امکان ہے۔

آسٹریا میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 678605 مثبت کیسز اور 10 ہزار 768 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ اس وقت کورونا کے 398 مریض آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 84 کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیرعلاج رکھا گیا ہے۔

__________________________________________________________________

مظفرگڑھ؛ خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کردیا گیا، شوہر پر بھی تشدد

احسان مانی کا چیئرمین پی سی بی برقرار رہنے کا امکان

افغان عوام کے لیے کابل ایئرپورٹ کا راستہ مکمل طور پر بند ہے، ذبیح اللہ مجاہد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.