افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر منظرِ عام پر

0

فغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا عمل مکمل ہوگیا، امریکا کے انخلاء کے عمل کے مکمل ہونے پر افغانستان کی سرزمین چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

امریکی فوجی میجر جنرل کرس ڈوناہیو افغان سرزمین چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی تھے۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ٹوئٹ پر جاری تصویر میں بتایا گیا کہ  یہ میجر جنرل کرس ڈوناہیو ہیں جو امریکا سے روانہ ہونے والے آخری سی 17 طیارے میں سوار ہونے لگے ہیں۔

ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’کابل میں امریکا کا مِشن اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ رات امریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا، اس حوالے سے سینئر طالبان رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کر دی۔

__________________________________________________________________

پاکستان نے امریکی فوج کی درخواست منظور کرلی

پاکستان: کرونا وائرس سے مزید 118 ہلاکتیں

افغانستان سے سفارتی مشن معطل کرکے قطر منتقل کردیا، امریکا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.