نیب زدہ افسران کی تعیناتی پر آج ہی رپورٹ طلب

0

سرکاری محکموں میں نیب زدہ افسران کو عہدوں پر رکھنے کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں جامع رپورٹس جمع نہ کرانے پر عدالت نے سرکاری وکیل اور دیگر حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج ہی مفصل رپورٹ چاہیے ورنہ چیف سیکرٹری کو بلائیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس صلاح الدین پنہور نے سرکاری محکموں میں نیب زدہ افسران کو عہدوں پر رکھنے کے خلاف درخواست پرسماعت کی اور حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے افسران عدالت سے حقائق چھپانا چاہتے ہیں، ہم نے ہر محکمے سے رپورٹ طلب کی، کیوں پیش نہیں کر رہے ہیں۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، کرپشن میں ملوث افسران کو بچانے کیلئے بہانے کیے جا رہے ہیں، افسران کرپشن کرتے ہوئے پکڑے گئے پھر بھی عہدے انجوائے کر رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم چیف سیکریٹری اور سیکریٹری سروسز کو بلا کر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرتے ہیں، ہم چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران پر فرد جرم عائد کرکے ٹرائل شروع کرتے ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ سندھ میں 17 مختلف محکموں میں کرپٹ افسران کی نشاندہی ہوئی ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ نیب نے کرپٹ افسران سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

_____________________________________________________________

اب نون لیگ کے 3 گروپ دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

شہباز شریف کا FIA میں جواب

جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نئے چیئرمین کی تعیناتی تک توسیع دے دی گئی، آرڈیننس جاری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.