وزیر ہوابازی کے ایک بیان نے پی آئی اے کا اربوں روپے کا نقصان کر دیا

0

وزیر ہوابازی کے ایک بیان نے پی آئی اے کا اربوں روپے کا نقصان کر دیا

وزیر ہوابازی کے پائلٹس سے متعلق بیان سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا جس میں وزارت ہوابازی نے تحریری جمع کرایا کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور کے پائلٹس سے متعلق بیان دینے سے 6 ماہ میں فلائٹس آپریشن متاثر ہونے کے باعث پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان ہوا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اب تک 14 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔ گذشتہ ماہ سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا ئی تھی ۔سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدعنوانی کے مرتکب دو سینئر جوائنٹ ڈایریکٹرلائسنس کو برطرف کیا گیا ہے۔
ان افسران نے پائلٹس کو امتحانی سسٹم تک غیرقانونی رسائی دی جس پر ان کے خلاف ایف آئی اے میں فوجداری مقدمات بھی درج ہیں۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ سول ایوی ایشن نے فراڈ کے مرتکب 54 میں سے 32 پائلٹ کے لائسنس معطل کئے۔سکرونٹی کے دوران پی آئی اے نے 30 پائلٹس کو غلط معلومات فراہم کی۔پائلٹ نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا جبکہ دیگر بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستاویز کے مطابق جس دن پائلٹ یا یحیحی مصور نے امتحان دیا اس وقت وہ فلائٹ پر تھے جبکہ دو پائلٹس امتحان کے روز ملک میں موجود ہی نہیں تھے، اسی طرح پائلٹ شوکت محمود نے عیدالاضحیٰ کے روز امتحان دیا جبکہ 28 پائلٹس نے ہفتہ وار چھٹی کے روز امتحان دیا۔خیال رہے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس میں کپتان اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا تھا، بعد ازاں گذشتہ سال نومبر میں ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے حویلیاں طیارہ ک انجن بند ہوگیا تھا اور دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، طیارے کے انجن کو 10 ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوور ہال نہیں کیا گیا، اے ٹی آر طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا، انجن بلیڈ ٹوٹا ہونے کے باوجود طیارے کو اسلام آباد روانہ کیا گیا، پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد جارہی تھی۔

___________________________________________________

آئندہ مالی سال 22-2021ء کے بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے

تحقیقات مکمل ہو چکی ، رہائی کا حکم دیا جائے،جاوید لطیف 

مجھے پی ایس ایل ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، شعیب اختر

 پاکستان میں کورونا کی صورتحال بھارت سے بہتر ہے، فواد چوہدری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.