کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ

0

کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس حیدرآباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

پشاور سے کراچی آنے والی 48 ڈاؤن رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے، کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کا انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ امدادی ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئی ہیں۔

ترجمان ایدھی کے مطابق رحمان بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،  حادثے کے قریب ترین کوٹری تعلقہ اسپتال میں بھی  کوئی زخمی نہیں لایا گیا ہے۔

انچارج ایدھی سینٹر کے مطابق حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضاکاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے۔ 

__________________________________________________________________

صدر میں زور دار دھماکا، 1 جاں بحق 13افراد زخمی ، کئی گاڑیاں تباہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.