تیس اگست سے پہلے کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی

0

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ 30 اگست سے پہلے کُھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، تیس اگست سے قبل کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 30 اگست سے سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھول دیں گے، اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ 6 دن کھلیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے والدین اور بچوں کو مسائل کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ والدین اور بچوں کے حق میں فیصلہ کرتی ہے، محکمہ صحت نے مزید 7 دن اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

سردار شاہ نے کہا کہ لوگ جتنا جلدی ویکسی نیشن کرالیں اتنا جلدی کورونا سے جان چھٹے گی، رپورٹ ملی ہے کہ نجی اسکولوں نے 80فیصد اسٹاف کی ویکسی نیشن کی ہے۔

سید سردار شاہ نے کہا کہ  اسکول میں پی سی آر ٹیسٹ بھی کئے جاتے رہیں گے، ہم نے اجازت دی ہے ویکسینیٹڈ اسٹاف کو اسکول بلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں 90 فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن ہوئی ہے، والدین کی ویکسی نیشن چیک کرنا اسکول انتظامیہ کا کام ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکول نمائندوں سے ملاقات کی، نجی اسکول انتظامیہ نے اسٹاف کی 100فیصد ویکسینیشن کروانےکی یقین دہانی کروائی۔

وزیرتعلیم  سندھ نے کہا کہ جمعے کو ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، تیس اگست سے قبل کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.