ایڈمنسٹریٹر کراچی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی

0

ایڈمنسٹریٹر کراچی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور اپنی نا اہلی چھپانے کے لیےقدرتی طور پر سمندری طوفان کے رخ تبدیل ہونے کو بلدیہ کی بہترین منصوبہ بندی کا ٹائٹل دے کر سہرا اپنے اور اپنے آقائوں کے سر سجا رہے ہیں ۔سمندری طوفان کا رخ تبدیل ہوناقدرتی معجزہ ہے تاہم ایڈمنسٹریٹر کراچی یا سندھ حکومت کی جانب سے طوفان کے پیش نظر کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے اگر کراچی میں بارش کے پیش نظر کوئی انتظامات کیے جاتے تو کراچی کی سڑکیں مختصر بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش نہ کرتی ۔ کراچی کے نالوں کی صفائی کے حوالے سے تاحال کوئی اقدام نہیں کیے گئے ہیں جس سے بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہوسکے ۔ممبر قومی اسمبلی کا اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی سائیں سرکار کے ساتھ مل کر کراچی کی عوام سے مختلف ذریعوں سے ٹیکس وصول کرنے کے حربے تو استعمال کر رہے ہیں لیکن تمام وسائل ہونے کے باوجود کراچی کی عوام کو ان کے مسائل کا کوئی حل نہیں مل سکا ہے ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سائیں سرکار فوٹوسیشن کے علاوہ اگر کراچی کی عوام کے لیے اقدامات کرے تو یقینا کراچی کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.