ایڈوکیٹ ریان ضیاء کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر منتخب

0

ایڈوکیٹ ریان ضیاء کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر منتخب

ایسوسی ایشن کے معاملات دیکھنے کیلئے ریان ضیاء جیسے متحرک و بے باک وکیل کی ضرورت تھی, رضوان عرفان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی الیکٹرونکس ڈیلرایسوسی ایشن نے ایڈوکیٹ ریان ضیاءکو ایسویس ایشن کا لیگل ایڈوائزرکے طورپر منتخب کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے ایڈوکیٹ ریان ضیاءکو ایسوسی ایشن کے قانونی معاملات کو سنبھالنے کے لئے لیگل ایڈوائزرکے طورپر منتخب کرلیاہے ،ایڈوکیٹ ریان ضیاکو کراچی کے تمام الیکٹرونکس ،موبائل مارکیٹ کے تمام قانونی معاملات کے ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان کا کہنا ہیکہ ایسوسی ایشن کے معاملات دیکھنے کیلٸے ریان ضیاء جیسے متحرک و بے باک وکیل کی ضرورت تھی۔ جبکہ عہدیداران کا کہنا ہیکہ ایسوسی ایشن کے صدررضوان عرفان کی جانب سے ریان ضیاءکو لیگل ایڈوائزرکے طورپر منتخب کرناایک اچھااقدام ہے۔ تاجران الیکٹرونکس نے ریان ضیاء کو بطور لیگل ایڈواٸزر منتخب کرنےپر صدر رضوان عرفان کی حکمت عملی کو خوش آٸند قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.