افغان طالبان کی پاکستان کو یقین دہانی

0

افغان طالبان کی پاکستان کو یقین دہانی

وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے لئے دعاگو ہیں، افغانستان صورتحال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، افغان طالبان نے یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین  پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغان مہاجرین کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پاک افغان سرحد پر موجود افغان شہریوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، لوگوں کو کابل ائیر پورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں، چمن پر باب دوستی اور طورخم سرحدیں کھلی ہیں، اب تک ہم نے افغانستان سے آنے والے ایک ہزار 277 غیر ملکیوں کوامیگریشن سہولت دی ہے اور 4 ہزار لوگوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ پاکستان آنے والوں میں امریکی بھی شامل ہیں۔

 سی پیک کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں، بعض دستانے پہنے ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں سی پیک آگے بڑھے، افغانستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے سی پیک مزید اہم ہوگیا ہے، بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا۔ پچھلے ایک ماہ میں جو واقعات ہو رہے ہیں اس سے واضح ہو رہا ہے کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم ہر صورت سی پیک مکمل کریں گے –

 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

امریکا نے انخلا کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، ترجمان طالبان

تیس اگست سے پہلے کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی

 چیئرمین پی سی بی کا نام سامنے آگیا، کون سی بڑی شخصیت کا نام سامنے آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.