پاکستان کیخلاف افغانستان کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

0

ٹی20 ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف افغانستان کے 6 کھلاڑی 76 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابراعظم نے افغانستان کے خلاف اب تک 5 بولر شاہین شاہ، عماد وسیم، حسن علی، حارث روف اور شاداب خان  کو استعمال کیا ہے اور تمام ہی نے افغان بیٹسمین کو میدان چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔

افغانستان جس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گر رہی ہیں، انہوں نے اسکور میں برق رفتاری سے اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس نے 14 اوور میں 86 رنز بنالئے ہیں۔

پاکستان کی بولنگ لائن نے بھارت کی طرح افغانستان کے اوپنر کو بھی جلد ہی پویلین بھیج دیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔

پاکستانی بولر عماد وسیم دوسرے اوور کی تیسری گیند پر افغانستان کے جارحانہ بیٹسمین حضرت اللّٰہ زازئی 7 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف کی مدد سے قابو کرلیا، وہ بغیر کوئی رن بنائے میدان چھوڑ گئے۔

تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے دوسرے اوپنر محمد شہزاد کو بابراعظم کے ذریعے پویلین بھیجا، وہ 8 رنز ہی بناسکے۔

اس سے قبل افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی اور بابراعظم ٹاس کے لیے میدان میں اترے۔

اس موقع پر افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کرنے کا بولڈ فیصلہ کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ افغانستان کو اپنے بولرز پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔

یہ اس گروپ کا اہم میچ ہے، آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل کا سفر یقینی ہوجائے گا جبکہ افغانستان کی کامیابی کے صورت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ اہمیت اختیار کرلے گا۔

پاکستان کی طرف سے افغانستان کے خلاف کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی میدان میں اتریں گے۔

افغانستان کی طرف سے حضرت اللّٰہ زازئی، محمد شہزاد، اصغر افغان، رحمان اللّٰہ گُرباز، نجیب اللّٰہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق اور مجیب الرحمان میچ کھیل رہے ہیں۔

_____________________________________________________________

بین الاقوامی برادری منظور شدہ امداد اور منجمد اثاثے فوری جاری کرے، افغانستان

آریان خان آج رات بھی جیل میں گزاریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.