احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شکایتی خط لکھ دیا

0

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر قائداعظم ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے خط میں سینٹرل پنجاب کے کوچنگ پینل کے خلاف شکایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں احمد شہزاد نے سینٹرل پنجاب کے کوچ کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ سلوک کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوچنگ پینل سے شکایات کے باعث احمد شہزاد نے قائدِاعظم ٹرافی کے لیے سینٹرل پنجاب کو جوائن نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تاحال احمد شہزاد کو خط کا جواب نہیں دیا گیا۔

سینٹرل پنجاب کے کوچنگ پینل میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور پال فرینکس شامل ہیں۔

احمد شہزاد رواں سیزن سینٹرل پنجاب کی جانب سے قائداعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.