عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی

0

بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جن کی شادی کا مداحوں کو کافی عرصے سے بہت بے صبری سے انتظار تھا، بالآخر رواں ماہ کےوسط میں ہوگی۔

رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ بھارتی فلم نگری کی یہ مشہور جوڑی ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے گی جس میں صرف ان کے خاندان اور قریبی دوست اور شرکت کریں گے۔

ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی ممبئی میں ہی ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ یہ دونوں اداکار بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں شادی کریں گے۔ 

__________________________________________________________________

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.