ایمازون کی وہ خفیہ ویب سائٹ جہاں انتہائی سستی چیزیں ملتی ہیں

0

ایمازون دنیا میں سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارم ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایمازون کی ایک خفیہ ویب سائٹ بھی ہے جہاں سے آپ وہی اشیاءانتہائی سستے داموں خرید سکتے ہیں؟ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ خفیہ ویب سائٹ ’ایمازون ویئرہاﺅس‘ ہے۔

اس ویب سائٹ پر اشیاءاس لیے سستی ملتی ہیں کیونکہ یہاں پر وہ اشیاءفروخت کی جاتی ہیں جو ایمازون سے خریدے جانے کے بعد پسند نہ آنے یا دیگر وجوہات کی بناءپرکسٹمرز واپس بھیج دیتے ہیں، یا ان اشیاءمیں کوئی معمولی نقص ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایمازون ویئرہاﺅس پر انتہائی سستے داموں اشیاءخریدی جا سکتی ہیں۔

ویب سائٹ منی سیورنگ ایکسپرٹ ڈاٹ کام کے ماہر مارٹن لیویس نے بتایا کہ ”انہیں ایک بار پریشر واشر درکار تھا۔ انہیں اس کا جو ماڈل چاہیے تھا وہ ایمازون پر279.99پاﺅنڈ (تقریباً63ہزار روپے) میں مل رہا تھا۔ یہی ماڈل مجھے ایمازون ویئرہاﺅس پر 188.20پاﺅنڈ (تقریباً 42ہزار روپے) میں مل گیا۔ ان میں فرق صرف اتنا تھا کہ ایمازون ویئرہاﺅس پر موجود واشر کے ساتھ فلور شیمپو کی بوتل نہیں تھی، وہ گم ہونے کی وجہ سے اس واشر کو ایمازون ویئرہاﺅس پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا تھا۔“

_________________________________________________________

واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کے قریب مشکوک گاڑی، دھماکہ خیز مواد کا خدشہ، ہنگامہ برپا، علاقہ خالی کرالیا گیا

ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر لڑکی کو محبت کی تلاش، پسند کا لڑکا مل گیا لیکن پروفائل دیکھی تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے سے زمین نکل گئی، اس کا شوہر نہ تھا بلکہ دراصل ۔ ۔ ۔

’ماﺅں نے اپنے بچے تک کئی فٹ اونچی باڑ کے اندر اچھال دیئے‘ لوگوں کی کابل سے نکلنے کی کوشش، غیرملکی میڈیا کاایسا دعویٰ کہ دل کانپ اٹھے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.