عامر لیاقت کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلان کردیا گیا

0

معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم پی اے جمال صدیقی نے بتادیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

جمال صدیقی نے کہا کہ عامر لیاقت کی نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب ہوگی، عامر لیاقت مرحوم کا بیٹا کل صبح 11 بجے کراچی پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔

__________________________________________________________________

حکومتی اتحادی جماعتوں کا مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے پر اتفاق

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.