تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

0

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹی ایل پی پر پابندی فیصلہ اے ٹی سی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے، ٹی ایل پر پابندی کے سلسلے میں اب الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پولیس کو مارنے کا الزام ہے، ٹی ایل پی نے املاک کو نقصان پہنچایا، دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن سے تنظیم کا انتخابی نشان ختم کروایا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.