سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں اہم اجلاس،

0

 سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کیے جائیں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ

 
کراچی (بیوروچیف جاوید ہاشمی سے )کرا چی صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت آج ان کے دفتر میں سندھ میں تیل و گیس نئے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جنرل منیجر ایکسپلوریشن مجاہد علی ،سینئر مینیجر توقیر احمد اور وفد کے دیگر اراکین شامل تھے ۔میٹنگ میں سندھ میں نئے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کی سرزمین وسائل سے مالا مال ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید سائنٹفک کے مطابق اس کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پٹرولیم لمیٹڈ کو فوری طور پر فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان پیٹرولیم کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی پی ایل اس وقت صوبائی میں 13بلاکس میں کام کر رہی ہے۔جبکہ تجا ویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ تیل کی تلاش کے لیے پیٹرولیم پالیسی کا اعلان کیا جائے اور پائلٹ پروجیکٹس کے لیے مقامی اور غیر ملکی E&Pکمپنی کے لیے کنسورشیم تشکیل دیا جائے قانونی فریم تیار کیا جائے اور موجودہ ELsاور D&PLsمیں تیل کی تلاش کا کام کیا جائے جبکہ موجودہ جبکہ Els اور A&P میں شیل ایکسپلوریشن کے لیے جوائنٹ وینچر کا قیام عمل میں لایا جائے اور روایتی کنو ؤں میں شیل گیس ڈیٹا کے حصول کے لئے ورک پوائنٹس کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.