صوبہ سندھ میں مزید دوہفتے کا سخت لاک ڈاﺅن لگانے کا اعلان کر دیا ، کیا کیا بند اور کیا کیا کھولا رہے گا

0

صوبہ سندھ میں مزید دوہفتے کا سخت لاک ڈاﺅن لگانے کا اعلان کر دیا ، کیا کیا بند اور کیا کیا کھولا رہے گا 

صوبہ سندھ میں عید الفطر کے بعد کورونا وائرس کی شرح میں دو گنا اضافہ ہواہے

جوکہ 14 فیصد تک پہنچ گیاہے جس کے پیش نظر سندھ بھر میں لاک ڈاﺅن مزید دو

ہفتے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر

صدارت کورونا صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس دوران اہم ترین فیصلے کر

لیے گئے ہیں ۔

اجلاس میں کاروبار کے اوقات کار پیر سے تبدیل کرتے ہوئے آٹھ کی بجائے اب شام 6

بجے تک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، سیاحتی مراکز ، سی وی ، ہاکس بے ،

تفریحی پارکس دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے لیکن جاگنگ ٹریکس کو

کھلا رکھا جائے گا ۔ صوبہ سندھ میں تمام شادی ہالز بند رہیں گے ، دکانیں پیر سے

شام چھ بجے تک ایس او پیز کے ساتھ کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ ڈپارٹمنٹل

سٹورز بھی چھ بجے تک ہی کھلے رہیں گے ۔انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو پچاس فیصد

مسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے

کیئے جائیں گے ۔ اسکول کھولنے سے متعلق فیصلہ کورونا صورتحال بہتر ہونے پر کیا

جائے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کورونا ٹاسک فورس کی وزیراعلی سے ملاقات ہوئی

تھی – جس میں انھوں نے پابندیاں برقرار اور مزید سخت فیصلے کرنے کا مشورہ دیا

تھا –

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

فریئر پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 230 گرام چرس برآمد کرلی

کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سے متعلق رپورٹ جاری

محمد عامر نے انگلینڈ کے لئے کھیلنے سے متعلق اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.