ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کا اعلان

0

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کا اعلان

حکومت نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔  معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان انتقال کرگئے ہیں ، محسن پاکستان کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی کیوں کہ انہوں نے وصیت کی تھی ان کے سفر آخرت سے قبل نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں پڑھائی جائے ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا آج شدید تکلیف کے باعث انہیں صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور صبح 7 بج کر 4 منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا۔

___________________________________________________

معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان دنیا فانی سے رخصت ہوگے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.