کرونا سے مزید 46 پاکستانی جاں بحق،چار ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ

0

 کرونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ،  ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 46  افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چارہزار  772 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو  گئی جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 47  ہزار 999  ہو گئی ہے ۔ ملک بھر میں 78 ہزار  595  افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ نو لاکھ 45  ہزار  829 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  تین لاکھ 89   ہزار 699   کورونا کیسز سامنے آئے ، چھ ہزار 69 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ  33  ہزار  65 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 49  ہزار 980 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کرونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ  59  ہزار   321  افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 11 ہزار   104 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ صوبے میں14  ہزار 335   افراد تاحال زیر علاج ہیں ، تین لاکھ 33  ہزار  882   افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 88 ہزار 676   افراد کرونا سے متاثر ہوئے ، 806اموات ہوئیں ، 83  ہزار  776  افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں چار ہزار 104 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  45  ہزار 862 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار 487  افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 36  ہزار 675 افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد چار ہزار 700ہے ۔

بلوچستان میں 30 ہزار  749  افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 328 افراد کی اموات ہوئیں ، 29 ہزار 65 افراد صحتیاب ہوئے ، ایک ہزار 356 ایکٹو کیسز ہیں ۔

گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار  391   افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 147 افراد جان کی بازی ہار گئے ، سات ہزار 366 افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں 878  کرونا کیسز زیر علاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 25  ہزار 31  افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 634 افراد کی وفات ہوئیں جبکہ  21  ہزار  425 افراد علاج کے بعد صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں تین ہزار 242  ایکٹو کیسز ہیں ۔

مزید :

کرونا وائرس –

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

معروف اداکار اور ٹی وی میزبان کورونا کا شکار ہوگئے

نور قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر آگئی

لاہور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 4 بچیوں کو ساہیوال سے بازیاب کرا لیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.