اسلام آباد میں مزید 61 شہری ڈینگی سے متاثر

0

اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، دارالحکومت میں اس وقت 1403 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد میں 61 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 42 کیسز سامنے آئے، دیہی علاقوں میں مجموعی طور پر 937 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 19 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد کے شہری علاقوں میں اب تک کُل 466 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 198 مریض سامنے آئے جبکہ لاہور اور گردونواح میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

 _____________________________________________________________

پانی لیکیچ کی وجہ سے ضائع ہورہا اس کا ذمہ دار کون ہے 

سینیٹ کمیٹی برائے پٹرولیم کا ایم ڈی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ سے سوال

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر کنفیوژن دور ہوگیا، دفاعی تجزیہ کار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.