رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد آئی اینٹی کرپشن ٹیم واپس بھیج دی گئی

0

اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کیلئے آنے والی اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو واپس بھجوا دیا۔

پولیس  نے بتایا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ تھانا کوہسارکی حدود میں نہیں رہتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئی۔

رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹس اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناء کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کی، وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئی ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر علوی آج اپنا آخری خطاب کرینگے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.