انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمے داریاں سنبھال لیں

0

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق نگراں وزیراعظم نے تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی ہے۔

اس سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کا کڑ کے وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔

انوار الحق نے اس موقع پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کی، اس موقع پر تعارف بھی کروایا گیا۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.