پاکستان میں جاری صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں ؛ امریکہ

0

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیڈ پرائس نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر امریکہ کی طرف سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی ، امریکہ توقع کرتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں ، امریکہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

اس کے بعد پینل آف چیئرمین کے رکن ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع کیا ، ایاز صادق نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پڑھ کر سنائی، ووٹنگ کیلئے اسمبلی کے دروازے بند کرائے گئے، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا، نئے قائد ایوان کیلئے عہدے کیلئے کاغذات نامزندگی طلب کرلیے گئے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے 8 مارچ کو ریکوزیشن جمع کرائی تھی اور آئین کے تحت اسپیکر 14 رز کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہے تاہم انہوں نے 14 ویں روز یعنی 21 مارچ تک اجلاس نہیں بلایا جو بعد میں طلب کیا گیا۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.