ارشد ندیم اولمپکس کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے

0

ارشد ندیم اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے۔

ٹوکیواولمپکس سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی، پاکستان جیولن تھرو میں میڈل کی

ریس میں شامل ہوگیا جس کا فیصلہ 7 اگست کو ہوگا۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے

جیولن تھرو کے کوالیفائی راؤنڈ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے گروپ میں

پہلی پوزیشن پائی۔میاں چنوں کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم

نے کوالیفائنگ رائونڈ میں 85.16 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ پائی۔ ارشد ندیم

اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں ۔ ارشد ندیم 7

اگست کو جیولن تھرو کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ صوبائی وزیر کھیل رائے

تیمور بھٹی اور صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے ٹوکیو

اولمپکس فائنل میں پہنچنے پر ارشد ندیم مبارک باد دی ہے۔

میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو فون پر مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ

ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ محنت اور لگن سے کام کریں اللہ آپ کو فائنل میں بھی ضرور

کامیاب کرے گا۔ صوبائی وزیرکھیل نے پوری قوم سے ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے

دعا کی اپیل ہے۔

___________________________________________________

کرونا کی چوتھی لہر ، مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے

حکومت نے چینی کے بعد 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی اجازت دے دی

لوگوں کو جان کی نہیں سِم کی پرواہ ہے، مرتضٰی وہاب

وزیراعظم اگرآج اعلان کردیں تو ہم کراچی کھلوادیں گے،

ایس ایس پی ملک مرتضی نے تمام ایس ایچ او کوحبردارکردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.