ارشد ندیم کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

0

ٹوکیو اولمپکس میں اپنی شاندار پرفارمنس سے قوم کا دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے معروف عالمِ دین طارق جمیل سے ملاقات کی۔

طارق جمیل سے ملاقات کی ایک دلکش تصویر  ارشد ندیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد ندیم مولانا طارق جمیل کے سامنے ادب سے بیٹھے ہیں جبکہ معروف مبلغ بھی ارشد ندیم سے ملاقات پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ارشد ندیم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ارشد ندیم نے گلوکار و اداکار علی ظفر سے بھی ملاقات کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.