رہائی کے بعد آریان خان کی مقبولیت میں اضافہ

0

ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آریان خان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آریان خان کو انسٹاگرام پر دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک صرف 24 پوسٹس کی ہیں۔

آریان خان نے سال 2013 میں انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی تھی جوکہ اُن کی اپنی ویڈیو تھی۔

شاہ رخ خان کے بیٹے نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آخری پوسٹ رواں سال 15 اگست کو شیئر کی تھی۔

اس کے علاوہ آریان خان نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 439 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ممبئی ہائیکورٹ نے آریان کی ضمانت کے لیے 14 شرائط درج کی تھیں، آریان خان پولیس کو بتائے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں ہر جمعہ کو این سی بی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

شرائط میں اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونا، اپنے دوست ارباز مرچنٹ جیسے دوسرے ملزموں سے بات چیت نہ کرنا اور میڈیا سے بات نہ کرنا شامل ہیں۔

اگر ان شرائط میں سے کسی کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے تو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) آریان خان کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔

__________________________________________________________________

شنیرا نے ’چائے پراٹھے‘ کو اتوار کا ناشتہ قرار دیدیا

ایف بی آر اہلکار دکانداروں کو پریشان نہ کریں،

اسلام آباد میں حالات بدلنے لگے، کچھ ہونے کا تاثر، وزراء گھبراہٹ کا شکار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.