بمبئی ہائی کورٹ سے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت کی منظوری کے تناظر میں اداکار شیکھر ثمن نے کہا ہے کہ عدالت کے اس حکم سے یقیناً شاہ رخ اور گوری خان کو بطور والدین سکون نصیب ہوا ہوگا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار، اینکر، پروڈیوسر اور گلوکار شیکھر ثمن نے کہا کہ شاہ رخ اور ان کی اہلیہ ایک ایسی مشکل صورتحال سے گزرے جس میں ان کا کوئی قصور نہیں تھا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انھوں نے اس حوالے سے لکھا کہ اب فلم انڈسٹری کے لوگ شاہ رخ سے جھوٹی ہمدردی جتانے سامنے آئیں گے۔
انھوں نے کہا کہ یہ بڑی نا پسندیدہ اور افسوس کی بات ہے کہ فلم انڈسٹری کے چند لوگوں کے علاوہ کسی نے بھی شاہ رخ کی حمایت میں ایک لفظ تک نہیں کہا، یہ ان کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہیں۔
شیکھر نے کہا کہ شاہ رخ کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ لوگ موقع پرست اور اچھے وقتوں کے دوست ہیں۔
______________________________________________