اسد عمر کا پیٹرولیم کی قیمتیں کم کرنے پر دلچسپ تبصرہ

0

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے پیٹرول 18 روپے، ڈیزل 40 روپے سستا کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طویل مدتی گیس پر معاہدہ نہ کرکے بدترین غفلت برتی گئی، جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ غلط بیانی نہیں کروں گا، اور ہم نے دل پر پتھر رکھ کر عالمی منڈی میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کا عام آدمی پر بوجھ پڑا، ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا، اگر راستہ ہوتا تو عوام کیلئے مشکلات کبھی پیدا نہ ہونے دیتے، لہذا ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے، مگر آج اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تیزی سے گر رہی ہیں،اور آج ہمیں تیل کی قیمت مین کمی کرنے کا موقع ملا ہے، ہمیں اس کمی کا ایک ایک پیسا آپ تک پہنچانے کی سعادت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شبانہ روز کاوشوں کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوچکا ہے، جس کا سہرہ ہمارے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے،

جنہوں نے پوری کوشش کے بعد معاہدہ کرنے میں کامیابی حاصل کی، لیکن یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ دنیا میں ایسی اقوام بھی ہیں جنہوں نے 25، 30سال پہلے آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ کیا اور نئی راہیں تلاش کیں، پھر وہ اٹھ کھڑی ہوئیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

الیکشن کمیشن اپنے آئینی کردار کیلئے کسی کو جوابدہ نہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.