آصف زرداری کی پی پی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی تردید

0

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنی جماعت کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی تردید کردی۔

صحافی نے آصف زرداری سے استفسار کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہوگی؟

اس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے جواب دیا کہ ابھی ہماری پارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہورہی ہے۔

صحافی نے آصف زرداری سے پھر استفسار کیا کہ کیا آپ سارا حکومتی بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا چاہتے ہیں؟

اس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ ہماری خواہش ہے کہ پہلے دوسرے دوستوں کو اکاموڈیٹ کیا جائے اور پھر ہمیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اعلان آج متوقع ہے۔

_________________________________________________________________

پنجاب اسمبلی: سول کپڑوں میں ملبوس پولیس نے3 ارکان اسمبلی کو گرفتار کر لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.