آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں، عمران خان

0

     اسمبلیاں تحلیل کرنا میری بہترین حکمت عملی تھی،عمران خان            

لاہور(اردوخبریں نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔

زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں، سابق صدر شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہتک عزت کا دعویٰ وہ کرتے ہیں، جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا میری بہترین حکمت عملی تھی،  اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آ چکی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کرتے تو عام انتخابات نہیں ہونے تھے، 90 روز میں انتخابات نہ کروائے گئے تو آئین شکنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہونا ہے، پھر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔

                                                                                                                     مزید خبریں 

 _________________________________________________________________

غیر اخلاقی اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

خیبر پختونخوا کو 417 ارب روپے ادا کیے جا چکے: وزیرِ اعظم

پشاور حملہ، امریکی سینٹ کام کمانڈر کا آرمی چیف کو ٹیلیفون

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.