مردم شماری کی حمایت پر GDA ،MQM سے پوچھیں: سعید غنی

0

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ متنازع مردم شماری کی وجہ سے سندھ کو آبادی کے لحاظ سے رقم نہیں مل رہی، سندھ کے لوگ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم سے پوچھیں کہ مردم شماری کی کیوں حمایت کی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کل کابینہ کے اجلاس میں کافی اہم چیزوں پر تبادلۂ خیال ہوا، وفاقی حکومت کے اتحادیوں نے کلبھوشن کو این آر او دینے کی حمایت کی، وفاقی حکومت سندھ میں گورننس خراب کرنا چاہتی ہے، 12 ڈی آئی جیز کو بغیر مشاورت ہٹایا گیا۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے عوام اور اسمبلی کو جوابدہ ہیں، وفاقی حکومت کو جوابدہ نہیں، وفاقی حکومت کسی بھی صوبائی حکومت پر ریگولیٹر نہیں، سندھ میں اس وقت گریڈ 20 کے 67 افسران ہونے چاہئیں، صرف 19 افسران موجود ہیں، ہمارے پاس افسران کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے وقت گنتی غلط کی گئی، اب گیس بھی صرف آپ کو کھانا پکانے کے لیے ملے گی، یہ ہمیں پتھروں کے زمانے میں لے کر جا رہے ہیں، قیمتوں میں اضافے سے نالائق حکمرانوں کے اے ٹی ایمز کو فائدہ ہوا ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے کا کیس مختلف ہے، یہ حکومت کا پروجیکٹ ہے، یہاں کے مکینوں کا مسئلہ مشاورت سے حل کرنا چاہتے ہیں، اگر وہاں کے رہائشیوں کا کوئی اعتراض ہے تو دور کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا دہرا معیار سب کے سامنے ہے، حلیم عادل شیخ کو کیا نیب نے بلایا؟ شوگر کمیشن پر کیا ہوا؟ مہنگائی ہر طرف ہے، استعمال کی ہر چیز کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی صوبائی حکومت کو ڈسٹرب کر کے ملک نہیں چلایا جا سکتا، ناظم جوکھیو کی اہلیہ سے میری کبھی بات نہیں ہوئی، صوبائی حکومت نے ہر وہ کام کیا جس کا مرحوم کے لواحقین نے مطالبہ کیا۔

__________________________________________________________________

ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے، فضل الرحمان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.