پی پی امیدوار چوہدری محمدیٰسین پر قاتلانہ حملہ، چوہدری محمدیٰسین نے تحریک انصاف پر سنگین الزام عائد کردیا

0

پی پی امیدوار چوہدری محمدیٰسین پر قاتلانہ حملہ، چوہدری محمدیٰسین نے تحریک انصاف پر سنگین الزام عائد کردیا

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری محمدیٰسین نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزادکشمیر میں گالم گلوچ کے ساتھ تشدد کاعنصر لے کر داخل ہوئی ہے، ایسے حالات آزادکشمیر کے کسی انتخابات میں نہیں دیکھے جس طرح وفاقی حکومت کی پرتشدد مداخلت ہے، ایک سازش کے تحت جانتے بوجھتے حالات کو خراب کیاگیا ہے، شکست کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے غنڈوں نے ہماری گاڑیوں پر بھی فائرنگ کی، مجھ پر قاتلانہ حملہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت فرید ، کرنل(ر) محمد قیوم اور انگلیڈ سے آئے ھوئے بیرسٹر افضل ملوث ہیں اور جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اس میں بھی ان کے لوگ ملوث ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کی آشیر باد سے پی ٹی آئی کے غنڈوں نے پورے آزادکشمیر میں امن وامان کا مسئلہ پیدا کردیا ہے ،جو آنے والے وقت میں بھی خطرناک ہوگا، پی ٹی آئی الیکشن کے نام پر آگ اور خون کی ہولی کھیل رہی ہے،ہماری تاریخ شہداءکے ورثاءکی ہے، قاتلوں کی نہیں یہ پی ٹی آئی کا کلچر ہے، ایک سازش کے تحت ہمیں ملوث کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے اور کچھ لوگ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے کچھ لوگ فریق بنے ہوئے ہیں اور پولنگ سٹیشن یرغمال بنائے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ہیں، یہ صورتحال انتخابات سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر کے علم میں لائی گئی تھی،جانتے بوجھتے خطے میں حالات خراب کیے جارہے ہیں اور اس سارے عمل کو وفاق کی پشت پناہی حاصل ہے،آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کا کلچر ایک لعنت کی صورت میں سامنے آیا ہے،زبردستی آزاد کشمیر پر مسلط ہونے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس کے لیے ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیاگیا ہے۔

___________________________________________

آزاد کشمیر انتخابات، پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر انتخابات ، تحریک انصاف کے جھنڈوں والی گاڑی میں پولنگ بوتھ پر کیا چیز لائی گئی ؟ حامد میر نے حیران کن  

آزاد کشمیر انتخابات،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، 6زخمی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.