اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کا قتل ، شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ کا سٹاف عثمان بزدار سے کتنی دیر پہلے پہنچا تھا ؟ حیران کن دعویٰ
پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو ڈیفنس میں شادی کی
تقریب کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ، اس تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار بھی شریک تھے ، اب ان کی سیکیورٹی سے متعلق نہایت حیران کن دعویٰ
سامنے آیاہے ۔
اردو خبریں نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اسد کھوکھر کے بیٹے کی
شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شریک ہونا تھا اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کا
سیکیورٹی سٹاف ان سے صرف پانچ منٹ پہلے ہی پہنچا تھا ، وزیراعلیٰ سیکیورٹی
سٹاف نے پنڈال کی مکمل کلیئرنس بھی نہیں کی ، سیکیورٹی سٹاف نے پنڈال کو سراغ
رساں کتوں کی مدد سے چیک نہیں کیا ، وزیراعلیٰ کی کسی بھی موومنٹ سے قبل
سیکیورٹی سٹاف 45 منٹ پہلے پہنچتا ہے ، سیکیورٹی سٹاف کو وزیراعلیٰ کی آمد سے
قبل سیکیورٹی کلیئرنس کرنا ہوتی ہے ۔
___________________________________________________
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو جہانگیر ترین کی شوگرملز کیخلاف کارروائی سے روک دیا
مہلک کورونا وائرس سے اموات میں پھر اضافہ ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 86افراد جاں بحق